ڈالر مزید 1 روپیہ 6 پیسے سستا ہو گیا

ڈالر (dollar)

انٹر بینک میں دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر مزید سستا ہو گیا۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 1 روپے 6 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد  ڈالر289 روپے 80 پیسےکی سطح پر بند ہوا۔

ڈالر مزید سستا ، 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گیا

خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید 90 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد ڈالر290 روپے86پیسے کی سطح پربند ہوا۔


متعلقہ خبریں