ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی برقرار رہے گا تاہم بعض علاقوں میں بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا،تاہم لاہور، حافظ آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور گردونواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم شدید گرم رات کے وقت مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔
مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
خیبرپختونخوا کے زیریں اضلاع میں شدید گرمی جبکہ چترال، دیر، سوات،ایبٹ آباد، کوہاٹ، پشاور اور مالاکنڈ کے چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
