ہردیپ سنگھ قتل، امریکہ کا کینیڈا کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا انکشاف

Hardeep Singh

واشنگٹن: سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے امریکہ کی انٹیلیجنس ایجنسی نے کینیڈا کو خفیہ معلومات فراہم کر دیں۔

امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں امریکی انٹیلیجنس نے کینیڈا کو تحقیقات میں تعاون فراہم کیا اور امریکہ نے کینیڈا کو ایسی معلومات فراہم کیں جس کی بنیاد پر کینیڈا نے سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کو ثابت کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی انٹیلیجنس ایجنسی روز مرہ بنیاد پر اپنے دوست ممالک کو خفیہ معلومات فراہم کرتی ہے جبکہ امریکہ اور کینیڈا کے مابین مثبت تعلقات کی تاریخ بھی گواہ ہے کہ ماضی میں بھی امریکہ کینیڈا کو چین کے خلاف خفیہ معلومات فراہم کرتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے سکھ رہنما کے قتل کی شفاف تحقیقات کو اہم قرار دے دیا

ذرائع کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر قتل کے بارے میں متعلقہ معلومات امریکہ نے خصوصا مختلف انٹیلیجنس اسٹریمز کے پیکج کے حصے کے طور پر شیئر کیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے بھارت اور کینیڈا تنازع میں باضابطہ طور پر کینیڈا کے ساتھ تعاون اور حمایت کا بھی اعلان کیا جاچکا ہے۔

آزاد خالصتان کے رہنما ہردیپ سنگھ کو 18 جون 2023 کو کینیڈا میں گوردوارے کے باہر قتل کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں