سریا مزید مہنگا ، فی ٹن قیمت 2 لاکھ ، 95 ہزار روپے ہو گئی

steel

تعمیراتی مٹیریل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ،گھر بنانا عام آدمی کیلئے انتہائی مشکل ہو گیا۔

ملک بھر میں دیگر تعمیراتی سامان کی طرح سریے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ، جس کے بعد نئی قیمت 295 روپے فی کلو جبکہ فی ٹن 2 لاکھ 95 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

سریے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اس کے علاوہ  بجری اور سیمنٹ وغیرہ کی قیمتیں بھی آسمان پر جا پہنچی ہیں۔ تعمیراتی شعبہ سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ اشیاء کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے گھر بنانے کا بجٹ بنانا بھی دشوار ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں