ڈالر مزید سستا ، 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گیا

انٹربینک: ڈالر

ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ، روپے کے مقابلے میں 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ 

کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر مزید 90 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 290 روپے 80 پیسے ہو گئی۔

انٹر بینک میں ڈالرمزیدسستاہوگیا

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 137 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 558 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں