نگران وفاقی وزیرمرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کہا جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات ہونے ہیں۔
نگران وزیراطلاعات مرتضی سولنگی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونا بڑی خبر ہے ، خوشی ہے کہ ملک میں انتخابات آئین کے تحت ہونے جارہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا جنوری کے آخری ہفتےمیں انتخابات کرانے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والوں کیلئے آج مایوسی کادن ہے۔