نیب کا کرپشن کیخلاف کارروائیوں کیلئے حساس اداروں کی خدمات لینے کا فیصلہ

نیب میں nab

اربوں روپے مالیت کے کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کے بعد نیب نے مزید اہم فیصلے کر لئے ہیں۔

چیئرمین نیب نے کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے لئے حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب نے اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر حساس اداروں سے افسران مانگ لئے ہیں۔ حساس اداروں کے افسران آئندہ چند روز میں نیب میں کام شروع کردیں گے۔

پیپلز پارٹی نے نیب ختم نہ کرکے غلطی کی، ندیم افضل چن کا اعتراف

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی منظوری سے حساس اداروں کے افسران کی خدمات کے لیے خط لکھ دیا گیا۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ نیب میں تمام خالی آسامیوں پر بھی فوری طور پر تقرریاں کردی جائیں گی، ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کے عہدوں پر بھی مستقل افسران کا تقرر کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں