آج تو ٹرک بھر کر نیب کیسز کا ریکارڈ آ رہا ہے ، جج احتساب عدالت


احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا ہے کہ آج تو ٹرک بھر کر نیب کیسز کا ریکارڈ آ رہا ہے۔

احتساب عدالت نمبر 1 کے جج محمد بشیر نے نیب کیسز کی فہرست دیکھ کر یہ بات کہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے نیب کیسز کی فہرست احتساب عدالت کو بھجوا دی ہے۔ نیب کیسز بحال ہونے کے بعد اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آج تمام کیسز کا ریکارڈ پیش کیا جائے گا۔

احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کردیا

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 2 اور 3 کے اسٹاف کو واپس ڈیوٹی پر بلا لیا گیا ہے۔ احتساب عدالت 2 اور 3 کے ججز نہ ہونے پر اسٹاف دیگر عدالتوں میں تعینات کر دیا گیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ احتساب عدالت نمبر 2 اور 3 کے نئے ججز بھی تعینات کیے جائیں گے، احتساب عدالت نمبر 1 میں جج محمد بشیر نیب کیسز کی سماعت کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں