پاکستان پولیو وائرس کی روک تھام کیلئے پرعزم ہے، نگران وزیر اعظم


نیویارک: نگران وزیر اعظم انوار الحق نے ازبکستان کے صدر، ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹا لینا جارجیوا اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

انوار الحق کاکڑ اور ازبک صدر شوکت مرزا یوف نے ملاقات میں دو طرفہ سیاسی، تجارتی، اقتصادی اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں سربراہان نے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی بروقت تکمیل کے عزم کا اظہار کیا۔ نگران وزیر اعظم نے پاک ازبکستان تعلقات میں پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا۔

نگران وزیر اعظم اور ایم ڈی آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں معاشی تعاون اور استحکام کے لیے کوششوں پر بات چیت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی اور استحکام کے لیے اقدامات کا اعادہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کیخلاف سازش کرنے والے آج عوام میں نکلنے کے قابل بھی نہیں، مریم نواز

انوار الحق کاکڑ نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات میں پاکستان میں انسداد پولیو مہم پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نے بچوں کی نشوونما اور صنفی برابری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان پولیو وائرس کی روک تھام کے لیے پرعزم ہے جبکہ بل گیٹس نے کہا کہ پاکستان سے پولیو وائرس کا مکمل طور پر خاتمہ ہماری پہلی ترجیح ہے۔

 


متعلقہ خبریں