آسٹریلوی ٹیسٹ وکٹ کیپر بیٹر ایڈم گلکرسٹ نے رواں سال اکتوبر میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے چار ٹیموں کی پیش گوئی کر دی۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا (PTI) کے ساتھ ایک حالیہ بات چیت میں، گلکرسٹ نے ٹورنامنٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ایڈم گلکرسٹ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’’میرے خیال میں بھارت اور پاکستان سیمی فائنل میں حصہ لے سکتے ہیں، آسٹریلیا اور انگلینڈ دوسری دو ٹیمیں ہوں گی۔
انہوں نے مزید روشنی ڈالی کہ آسٹریلیا کو میگا ایونٹ سے قبل بھارت کے خلاف تین میچوں سے اپنی تیاریوں کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ “آسٹریلیا جب ہندوستان آئے گا تو جنوبی افریقہ میں اپنی سیریز سے بہت کچھ سیکھے گا، انہیں ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ سے پہلے تین میچز ملے ہیں، اس لیے ان کے پاس وہاں ایک مکمل سکواڈ ہوگا تاکہ ہمیں اس کے بارے میں کچھ بتا سکے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں ،اس لیے یہ قدرے مشکل ہے کہ کون ورلڈ کپ جیتے گا لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہاں شاید چار سیمی فائنلسٹ ہوں گے‘‘۔