گھوٹکی میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، دلہن سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق


گھوٹکی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں نوبیاہتا دلہن سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم فائیو پر گڈو انٹر چینج کے قریب تیز رفتار گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔

موٹروے ایم 2پر ٹریفک حادثہ ،5افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور دو بچے جبکہ زخمیوں میں دولہا بھی شامل ہے ، جنہیں رحیم یار خان کے شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جوڑے کی دو روز قبل ہی شادی ہوئی تھی اور دونوں رسم کی ادائیگی کیلئے سکھر سے ماہی چوک جا رہے تھے ۔

 


متعلقہ خبریں