پیٹرول 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 17 روپے 34 پیسے مہنگا

پٹرولیم مصنوعات

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ۔

وزارت خزانہ نے آئندہ 15 روز کے لیے  پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

نئی قیمتوں میں اطلاق آج رات 12 بجےکے بعد سے ہو گا۔

 

 


متعلقہ خبریں