ڈالر کے بعد سونے میں بھاری سرمایہ کاری ، مارکیٹ کریش کر گئی

سونا gold

پشاور کی کرنسی کی سب سے بڑی مارکیٹ سیل کرنے کے ایک ہفتے بعد سرمایہ کاروں نے سونے کی مارکیٹ کا رخ کرلیا ، بھاری مقدار میں خریداری سے سونے کی مارکیٹ کریش ہو گئی۔

دوسری جانب پشاور کی صرافہ مارکیٹ نے سونے کا کاروبار فی الفور بند کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے 7 ستمبر کو پشاور کی کرنسی مارکیٹ چوک یادگار سیل کرتے ہوئے 450 سے زائد دکانیں بند کر دی تھیں۔ جس کے ایک ہفتے بعد سرمایہ کاروں نے اب سونے میں سرمایہ کاری شروع کر دی ہے۔

سونے کی قیمت میں اچانک ہزاروں روپے کا اضافہ

ایک جانب ڈالر کی قیمت مسلسل کم ہو رہی ہے تو دوسری جانب اچانک سونے کی قیمت بڑھنا شروع ہو گئی ہے،  پشاور کی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر اور دیگر کرنسی میں سرمایہ کاری کرنیوالوں نے سونے کی خریداری شروع کر دی ہے جس کے باعث مارکیٹ میں عدم استحکام آ گیا ہے.


متعلقہ خبریں