پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے صدر مملکت عارف علوی نے کوئی پنڈورا باکس نہیں کھولا۔
ہم نیوز کے پروگرام” ہم دیکھیں گےمنصور علی خان کیساتھ” میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں لاوارث ہو گئے ہیں، ان کے وارث جو مغربی دنیا میں بیٹھے ہوئے ہیں وہ ایکٹیو ہو گئے ہیں، کچھ لابیز ان کیلئے کام کر رہی ہیں۔
صدر مملکت نے انتخابات کیلئے 6 نومبر کی تاریخ تجویز نہیں کی، قانونی ماہرین
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے کوئی تاریخ نہیں دی انہوں نے اپنی رائے دی ہے، صدر مملکت کے خط میں بھی ایک کنفیوژن ہے، صدر نے کہیں نہیں کہا کہ اس تاریخ کو انتخابات ہوں، صدر مملکت الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار بھی نہیں رکھتے ،صدر مملکت نے خط میں الیکشن کی تاریخ کا حساب لگایا ہے۔
سابق وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نواز شریف 21اکتوبر کو واپس آئیں گے اور نئے دور کا آغاز ہو گا، نواز شریف اپنا حق واپس مانگ رہے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کا اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا
رہنما ن لیگ نے کہا ہے امید ہے تمام اسٹیک ہولڈرمل کر نئے دور کا آغاز کریں گے موجودہ حالات میں 90روز میں الیکشن ممکن نہیں ،الیکشن آگے جانے کیلئے سی سی آئی کی میٹنگ میں پیپلز پارٹی نے بھی دستخط کیے۔
پیپلز پارٹی کو سائن کرنے سے پہلے پتہ ہونا چاہیے تھا کہ الیکشن آگے جائیں گے، شاید بلاول بھٹو کا خیال ہے کہ 9مئی کے بعد سیاسی سپیس بنی ہے۔