عام انتخابات 6 نومبر 2023 کو ہونے چاہیں، صدر کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

عارف علوی

صدر عارف علوی نے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ دے دی۔

صدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط میں کہا ہے کہ عام انتخابات اسمبلی کی تحلیل کے 89 ویں دن 6 نومبر 2023 کو ہونے چاہیں۔

انہوں نے خط میں کہا کہ 9 اگست کو وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا، آئین کے مطابق صدر کا اختیار ہے کہ 90 روز کے اندر عام انتخابات کی تاریخ مقرر کرے۔

آئینی ذمہ داری کوپور ا کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کیلئے مدعو کیا۔

الیکشن کمیشن ذمہ دار ہے کہ وہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے آرٹیکل 51، 218، 219، 220 اور الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت طے شدہ تمام آئینی اور قانونی اقدامات کی پابندی کرے۔

تمام نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن آئین کی متعلقہ دفعات کے تحت صوبائی حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت اور اس بات کے پیش نظر کہ کچھ معاملات پہلے ہی زیر سماعت ہیں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کیلئے اعلیٰ عدلیہ سے رہنمائی حاصل کرے۔


متعلقہ خبریں