درآمدی اور پرتعیش اشیاء پر ٹیکس بڑھانے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد

آئی ایم ایف

پاکستان نے آئی ایم ایف کا درآمدی اور پرتعیش اشیاء پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کیساتھ آن لائن رابطے کے دوران  آئی ایم ایف نے ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ آئی ایم ایف نے پر تعیش اشیاء کی درآمد پر ٹیکس ریٹ بڑھانے کیلئے آرڈنینس لانے کی تجویز دی۔ لیکن ایف بی آر کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے حکومت نے آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان مسترد کردیا

ذرائع نے بتایا کہ پہلے 2 ماہ میں ایف بی آر نے مقرر ہدف سے 24 ارب روپے زیادہ ٹیکس جمع کیا اور پہلی سہ ماہی میں مقررہ ہدف سے 30 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی ٹیکس جمع کرنے کی شرح نمو تسلی بخش قرار دے دی۔

 


متعلقہ خبریں