راولپنڈی میں غربت سے تنگ 2 بچیوں کے باپ نے خودکشی کر لی


راولپنڈی کے علاقے قاسم آباد میں غربت سے تنگ 2بچیوں کے باپ نے مبینہ خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت 39سال کے عرفان صادق کے نام سے ہوئی ہے، عرفان صادق کی لاش دکان میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

اہل محلہ کے مطابق عرفان صادق کی چپس کی دکان تھی،اس کے معاشی حالات خراب تھے، عرفان صادق کا ہاتھ سے لکھا ہوا مبینہ نوٹ بھی ملا ہے، تحریری نوٹ پر ان لوگوں کے نام درج ہیں جن کے پیسے دینے تھے۔

مبینہ تحریری نوٹ میں لکھا ہوا ہے کہ میرے انتقال کو دل کا دورہ تصورکیا جائے،میرے قل پر زیادہ خرچہ نہ کرنا، قرض دار وں کو پیسے دے دینا، میں نے سب کیلئے مشکل کھڑی کر دی، مجھے معاف کر دینا۔

واقعہ کے بعد تھانہ وارث خان پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں، پولس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق عرفان صادق شدید ذہنی دبا ؤمیں تھا۔


متعلقہ خبریں