محکمہ موسمیات نے خطہ پوٹھوہار اورشما ل مشرقی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، نارووال، سیالکوٹ، لاہوراور گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گجرات اور گردونواح میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ملک کے مختلف میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔