سوئنگ کے سلطان کے نام سے پہچانے جانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کولمبو کے موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا ہے وہ پاکستانیوں کیلئے ’محکمہ موسمیات کے کُکڑ‘ بن گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر کولمبو سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں وسیم اکرم نے کرکٹ شائقین کو پاک بھارت میچ کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کولمبو میں رات بھر بارش ہوتی رہی اور کبھی تھمتی بھی رہی۔
ایشیا کپ، پاک بھارت میچ وقت پر شروع ہونے کا امکان، کولمبو میں مطلع صاف ہوگیا
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ابھی تو موسم قدرِ بہتر ہے لیکن میچ شروع ہونے کے بعد کیا تبدیلی آتی ہے اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ابھی بھی آسمان پر کالے بادل ہیں اور ہوائیں چل رہی ہیں۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ موسم کا تو کچھ نہیں کیا جاسکتا لیکن پاک بھارت میچ مکمل ہونے کی دعا ضرور کرسکتے ہیں تاکہ ایک اچھا میچ انجوائے کیا جاسکے۔
Another weather update only for you guys . #PakvsIndia #AsiaCup23 #colomboweather #crazyweather pic.twitter.com/alXk0YF2ht
— Wasim Akram (@wasimakramlive) September 11, 2023
خیال رہے کہ ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں گزشتہ روز پاک بھارت میچ بارش کے باعث روکنا پڑا تھا۔ کولمبو میں مسلسل بارش کے باعث میچ آفیشلز کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اعلان کے مطابق ریزرو ڈے پرمیچ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

