ملز سے 140 روپے فی کلو چینی خرید کر عوام کو اتوار بازاروں میں فروخت کریں گے ، محسن نقوی

وزیر داخلہ

نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140 روپے فی کلو چینی فروخت کریں گے۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے شوگر ملز مالکان کے وفد نے ملاقات کی ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا  کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے اتوار بازاروں میں خصوصی اسٹالز پر چینی فروخت کریں گے۔

بارشوں کے باوجود لاہور سیالکوٹ موٹر وے لنک اپنے مقررہ وقت میں مکمل ہوگا،محسن نقوی

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ملاقات میں کرشنگ سیزن 28 اکتوبر سے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

شوگر ملز مالکان کے وفد میں ہارون اختر، ذکاء اشرف، فواد مختار اور دیگر شامل تھے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں