پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ


پاکستان اور بھارت کے درمیان سری لنکا میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت پہلے باولنگ کا فیصلہ کرلیا۔

 ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج کولمبو کے آر پریمیداسا ٹکرانے جارہی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی گئی ہے۔

ایشیا کپ ، پاک بھارت میچ کے دوران بارش کا امکان

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

ساتھ ہی اسپن ڈیپارٹمنٹ میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں