پاک بھارت ٹاکرا، انتظار کی گھڑیاں ختم، کولمبو میں سورج نکل آیا


سری لنکا کے شہر کولمبو میں سورج نکلنے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے امکانات مزید روشن ہونے لگے تاہم شام میں بارش کا امکان اب بھی موجود ہے۔

سری لنکن محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان بھارت میچ کے دوران 80 سے 90 فیصد بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ تاہم اس وقت کولمبو میں گہرے بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری ہے جبکہ کولمبو میں اس وقت ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے۔

پاک بھارت ٹاکرا، ٹاس جیت کر باولنگ کا فیصلہ فائدہ مند ہوگا، پچ رپورٹ

کولمبو میں آج درجہ حرارت کم سے کم 25 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ کولمبو میں ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد اور 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کا میچ کولمبو میں آج دن ڈھائی بجے کھیلا جائے گا۔ موسم کا حال دیکھنے والوں کے مطابق کولمبو میں آج 90 فیصد بارش کا امکان ہے۔

دوسری طرف ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے ریزرو ڈے کا اعلان کیا گیا ہے۔ میچ آج مکمل نہ ہونے کی صورت میں کل وہیں سے کھیلا جائے گا جہاں پر ختم ہوا ہوگا۔


متعلقہ خبریں