ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز اتوار ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اس دوران کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رواں سال اگست 63 سالوں میں ملک کا دوسرا خشک ترین مہینہ رہا، محکمہ موسمیات
جبکہ بروز سوموار ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم اور شدید حبس رہے گی۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت خیر پور44 ، سکرنڈ میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔