ایشیا کپ، پاک بھارت ٹاکرا بارش کی نظر ہونے کی صورت میں ریزرو ڈے رکھنے کا فیصلہ

pak india

ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے میں کھیلے جانے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول میچ کیلئے ریزرو ڈے رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تحفظات دور کرتے ہوئے شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی۔ اے سی سی کی جانب سے 10 ستمبر کو شیڈول پاک بھارت میچ کا ریزرو ڈے دیا جائے گا۔

اے سی سی کے مطابق ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ 10 ستمبر کو اگر مکمل نہیں ہوتا تو یہ میچ 11 ستمبر کو جاری رہے گا اور میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا ہوگا۔

ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ، پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

اگر میچ ریزرو ڈے پر جاتا ہے تو پھر بھارت کو بیک ٹو بیک میچز کھیلنا ہوں گے کیونکہ ایشیا کپ میں بھارت اور سری لنکا کا میچ 12 ستمبر کو شیڈول ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 ستمبر کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کا میچ بھی واش آوٹ ہوسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں