آرمی چیف نے بتایا سعودی عرب 25 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے، عرفان اقبال


چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا اور ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بتادیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان اقبال نے بتایا کہ پچھلے کچھ ماہ سے جو غیر یقینی تھی وہ آرمی چیف کے ساتھ ملاقات کے بعد ختم ہو گئی ہے۔

ملاقات سے متعلق انہوں نے مزید بتایا کہ آرمی چیف نے ہماری ساری باتیں دل کھول کر سنیں اور ہمیں یہ بتایا کہ سعودی عرب 25 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ سرمایہ کاری  آئی ٹی، زراعت، مائنز اور ڈیفنس کے شعبوں میں کی جائے گی۔سعودی عرب نے یہ شکایت کی ہے کہ ہم اس وجہ سے سرمایہ کاری نہیں کر سکے کہ آپ کی بیورکریسی بہت تنگ کرتی ہے۔

اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے آرمی چیف نے بتایا کہ SIFC بنایا گیا ہے، اتنے برے حالات میں پہلی مرتبہ ہی اتنا ایک خوش آئند معاملہ سامنے آیا ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے بتایا کہ جب بھی کوئی نیا آرمی چیف آتا ہے تو وہ ہم سے ملتا ہے اور جب بھی اس کا جانے کا وقت ہوتا ہے تو ہم سے مل کر جاتا ہے  لیکن اس دفعہ جو ہمارے ساتھ آرمی چیف مل کر گئے ہیں ان کی باڈی لینگوئج کافی مختلف تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی معیشت کے جو حالات ہیں وہ خود اس میں اصلاحات  اور بہتری کے لیے ڈالرز لینے کے لئے باہر گئے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے سمگلنگ کو بھی ختم کرنے کی بات کی،انہوں نے ایک اور بات کی کہ 1.1 ملین جو رجسٹرڈ افغان مہاجرین یہاں پر رہتے ہیں رہ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ جتنے بھی لوگ ہیں ان کو اپنے ملک واپس جانا ہوگا۔آرمی چیف نے کہا ہے کہ یہ durand لائن نہیں ہے یہ بارڈرز ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کو ایک یونٹ آپریشن کے تحت چلایا جائے گا اور اسے آئینی تحفظ حاصل ہے جس کو کوئی چیلنج نہیں کر سکتا۔

آرمی چیف نے صاف بتایا ہے کہ ہم الیکشن کے خلاف نہیں ہیں الیکشن جب بھی ہوں گے ہم ان کو منعقد کریں گے۔


متعلقہ خبریں