‘اپنا ٹکٹ خود خریدیں’، میچ کا مفت ٹکٹ مانگنے پر شاداب خان کا حسن علی کو جواب


پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے فاسٹ باولر حسن علی کو ایشیا کپ کا میچ دیکھنے کیلئے اپنا ٹکٹ خود خرید کر مثال قائم کرنے کا کہہ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شاداب خان اور حسن علی کے درمیان دلچسپ مکالمہ کچھ دنوں سے جاری ہے۔ یہ مکالمہ دراصل لاہور میں ہونے والے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچز کے ٹکٹس کے حوالے سے ہے۔

گزشتہ روز قومی کرکٹر حسن علی نے شاداب خان کی ایک ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے لاہور میں ہونے والے میچ کی مفت ٹکٹ مانگی تھی۔ جس پر حسن علی نے لکھا تھا کہ ‘بھائی میں میچ دیکھنے آنا چاہتا ہوں، مجھے ایک ٹکٹ مل جائے گا پلیز’۔

ایشیا کپ کا سُپر فور مرحلہ، حسن علی نے شاداب خان سے میچ کا ٹکٹ مانگ لیا

حسن علی کی اس ٹویٹ پر شاداب خان نے رد عمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘براہ مہربانی خود بھی ٹکٹ خریدیں اور دوسروں کو بھی ٹکٹ خریدنے کی ترغیب دیں اور مثال قائم کریں’۔

نائب کپتان کے اس جواب پر حسن علی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے رونے والا ایموجی بناتے ہوئے لکھا کہ ‘ یہ تو پھر کوئی یاری نہ ہوئی’۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچز 6 سے 15 ستمبر تک ہوں گے جبکہ 17 ستمبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں