شیخ محمد حیدرکا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان


تحریک انصاف ویلفئیر ونگ کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد حیدر نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ 

تفصیلات کے مطابق صدر استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈاکٹر مراد راس سے پی ٹی آئی ونگ ویلفیئر کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد حیدر نے ساتھیوں سمیت ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

جہانگیر ترین نے ایک اور بڑی اہم وکٹ گرا دی

محمد عرفان، کاظم رضا، انیق الرحمن، خرم شہزاد نے ، جوشوا پال اور شیخ علی بھی شمولیت اختیار کرنے والوں میں شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر مراد راس اور میاں خالد محمود نے انہیں پارٹی میں شامل ہونے پر ویلیکم کیا اور پارٹی کے مفلر اور جھنڈے بھی پہنائے

 


متعلقہ خبریں