میرانشاہ ،میجر عامر عزیز ،سپاہی محمد عارف شہید

فورسز آپریشن (forces operation)

میران شاہ میں سکیورٹی فورسز نے  خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم کر دیا

فائرنگ کے تبادلے میں میجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف شہید ہوگئے ۔آپریشن کے دوران فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک ،ایک زخمی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا ہے۔

سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی مجموعی شرح 24.39 فیصد ہوگئی

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان گزشتہ شب ضلع خیبر کے علاقہ تیراہ میں جھڑپ ہوئی۔

جھڑپ میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں حوالدار منتظر شاہ شہید ہوگیا۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے97 پیسےکااضافہ

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کو قتل کرنے میں ملوث تھا، علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا۔


متعلقہ خبریں