آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ عالمی امن کی بحالی میں اقوام متحدہ کا کردار لائق تحسین ہے، پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن قائم ہو۔
اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف نے اختتامی سیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے امن دستوں کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز اور خطرات کو اجاگر کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا ایسا خطہ قائم ہو جہاں تجارت، ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری تمام ریاستوں کے لیے خوشحالی کا باعث بنے۔ یو این مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
آرمی چیف سے 9 ممالک کے زیرِ تعلیم طلبہ کی ملاقات
امن مشن کے تحفظ اور سیکیورٹی کے موضوع پر منعقدہ اجلاس کی مشترکہ میزبانی پاکستان اور جاپان نے کی جبکہ اجلاس میں مختلف ممالک کے مندوبین اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سمیت سفارتی برادری کے ارکان بھی شریک ہوئے۔