گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

گھی اور کوکنگ آئل

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں ایک کلو سرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 541.51 روپے ریکارڈکی گئی جو جون کے مقابلے میں 0.47 فیصدکم ہے۔

جون میں ایک کلوگرام سرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 544.05 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔5کلو کلوڈالڈا اوراس معیار کے کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 3036.80 روپے ریکارڈکی گئی جو جون کے مقابلے میں 2.34 فیصدکم ہے۔

جون میں 5کلو کلوڈالڈا اوراس معیار کے کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 3124.14 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ڈھائی کلوگرام ڈالڈا اوراسی معیارکے بناسپتی گھی کی جولائی میں اوسط قیمت 1467.05 روپے ریکارڈکی گئی جو جون کے مقابلے میں 3.08 فیصدکم ہے۔

جون میں ڈھائی کلوگرام ڈالڈا اوراسی معیارکے بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1513.74 روپے ریکارڈکی گئی تھی، جولائی میں ایک کلو ڈالڈاگھی کی اوسط قیمت 567.17 روپے ریکارڈکی گئی جوجون کے مقابلے میں 2.65 فیصدکم ہے، جون میں ایک کلو ڈالڈاگھی کی اوسط قیمت 582.58 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں