ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر 1.55 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد ڈالر 306 روپے کا ہو گیا۔
اوپن مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے کا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری 323 روپے میں جاری ہے۔
گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 304 روپے 45 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 314 روپے کا ہو گیا
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آیا، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 812 پوائنٹس کی کمی کے بعد 45 ہزار 432 پر آ گیا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 46 ہزار 244 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔