سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ

سونا (gold)

ملک میں سونے کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل اضافہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگئی۔

10گرام سونے کی قیمت 2486 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 2 ہزار 675 روپے ہوگئی ۔

جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 21 ڈالر کے اضافے سے 1938 ڈالر کا ہوگیا ۔


متعلقہ خبریں