چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں رہائی کی روبکار جاری

pti

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے روبکار جاری کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے ایک لاکھ روپے کے مچلکے آج جمع ہوئے جس کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے روبکار جاری کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں کرنے کا فیصلہ

توشہ خانہ کیس میں کل چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل ہوئی تھی، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا عملہ روبکار لیکر اٹک جیل روانہ ہو گیا۔

روبکار کی کاپی سیشن جج ویسٹ اور اسلام آباد کے تحصیل دار کو بھی ارسال کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں