میرے پیپلز پارٹی سے کوئی اختلافات نہیں ہیں، اعتزاز احسن


ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میرے پیپلز پارٹی سے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی اجلاس میں گزشتہ تین چار سال سے شرکت کرتا آیا ہوں، پہلے زوم پر میٹنگ میں شرکت کرتا تھا، اس مرتبہ کراچی میں اجلاس میں شرکت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے پرانی دوستی ہے، وہ میرا ہمسائیہ ہے، انہیں جب گولی لگی تو عیادت کے لیے گیا تھا۔ اس حوالے سے مجھے نہ زرداری صاحب نے پوچھا اور نہ ہی چیئرمین بلاول بھٹو نے کچھ کہا۔

انہوں نے کہا کہ میں لاہور کی سیاست کرتا ہوں، پیپلز پارٹی کے لاہور کے گروپ اس طرح کی چیزیں اٹھاتی رہتی ہے، جس پر زیادہ توجہ نہیں دی بلاول بھٹو نے۔

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp