strong>اسلا آباد(زاہد گشکوری،ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم)چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں حالت زار سے متعلق اٹارنی جنرل کی رپورٹ سامنے آگئی.
رپورٹ کے مطابق چیرمین پی ٹی آئی کو سب سے محفوظ ہائی آبزرویشن بلاک میں رکھا گیا ہے،چئیرمین پی ٹی آئی کی ملحقہ بیرکس کو بھی خالی رکھا گیا ہے، چئیرمین پی ٹی آئی کو رکھے گئے بیرک میں وائٹ واش،پکا فرش اور ایک پنکھے کی سہولت میسر ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 بائی11 سائز کے بیرک میں رکھا گیا ہے، چیرمین پی ٹی آئی کے واش روم کی دیوار 6 فٹ اونچی اور واش روم کا سائز 4×7 ہے، بیٹر کلاس قیدی ہونے کی وجہ میٹریس، ائیرکولر ،چار تکیے،میز کرسی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو چار قرآن پاک انگش ترجمہ ،اور 25 تاریخی کتابیں فراہم کی گئی ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کو 21 انچ ٹی وی اور روزانہ اخبار فراہم کی جاتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو روازنہ بیرک ،واش روم اور کپڑوں کی صفائی کیلئے اسٹاف دیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکورٹی کیلئے اضافی 53 اہلکاروں کی ڈیوٹی جیل میں لگائی گئی ہے، قانون کے مطابق قیدی کے اہلخانہ منگل کو دو سے تین گھنٹے کی ملاقات کر سکتے ہیں، قیدی کے وکلاء بدھ کے روز دو سے تین گھنٹے کی ملاقات کر سکتے ہیں،7 اگست سے 23 اگست تک تین بار اہلیہ اور تین بار وکلا کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا معائنہ پانچ ڈاکٹرز کی ٹیم کرتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو ناشتہ میں بریڈ، آملیٹ، دہی اور چائے فراہم کی جاتی ہے، چیرمین پی ٹی آئی کو دن اور رات کے کھانے میں تازہ پھل، سبزیاں ،دالیں اور چاول مینیو کے مطابق فراہم کی جاتی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی خواہش پر ہفتے میں دو مرتبہ دیسی چکن ،ایک مرتبہ دیسی گھی میں مٹن پکا ہوا بھی فراہم کیا گیا ہے، جیل انتظامیہ ہائی پروفائل قیدی کو بہترین سہولیات اور سیکورٹی فراہم کررہی ہے۔