امریکہ میں بیماری کے باعث سب سے زیادہ لوگ کس دن چھٹی کرتے ہیں ؟


واشنگٹن: امریکہ میں بیماری کے باعث سب سے زیادہ لوگ 24 اگست کو چھٹی کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں سال بھر کے دوران 24 اگست وہ دن ہوتا ہے جب سب سے زیادہ لوگ بیماری کی وجہ سے دفاتر سے غیر حاضر ہوتے ہیں۔

ایک کمپنی کی جانب سے جمع کردہ ڈیٹا کے مطابق 24 اگست کو کسی نہ کسی بیماری کے باعث سب سے زیادہ لوگ دفاتر سے غیر حاضر رہتے ہیں۔ 300 سے زیادہ دفاتر کے 10 ہزار سے زائد ملازمین کی جانچ پڑتال کی گئی۔

حاصل کردہ ڈیٹا سے اندازہ ہوا کہ 24 اگست کو تقریباً ایک فیصد ملازمین نے خود کو بیمار قرار دے کر چھٹی کی جبکہ مزے کی بات یہ ہے کہ اگست میں کوئی بیماری امریکہ میں نہیں پھیلتی اور نہ ہی کوئی تہوار ہوتا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ زیادہ لوگ اس دن چھٹی کیوں کرتے ہیں۔

جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق 24 اگست کے بعد سب سے زیادہ افراد بیماری کی چھٹی 13 فروری کو کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں