نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے پاکستان کو افغانستان کے خلاف آخری اوور میں فتح دلانے کی تاریخ دہرا دی۔
جمعرات کو سری لنکا کے مہندا راجا پاکسے سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو افغانستان کے خلاف آخری اوور میں فتح کے لئے 11 رنز درکار تھے۔
دوسرا ون ڈے: دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان نے افغانستان کو ہرا دیا
اس موقع پر نسیم شاہ نے افغان باؤلر فضل الحق فاروقی کو دو چوکے لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔
گزشتہ سال ایشیا کپ کے دوران بھی پاکستان کو افغانستان کے خلاف فتح کے لئے آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے اور حیران کن طور پر اس وقت بھی نسیم شاہ اور افغان باؤلر فضل الحق فاروقی آمنے سامنے تھے، اس وقت نسیم شاہ نے دو چھکے لگا کر قومی ٹیم کو فتح دلائی تھی۔