آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے یکم مئی سے ہڑتال سے متعلق خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے تردید کی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں پیٹرول پمپس معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں اور بندش سے متعلق گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
وائس چیئرمین آل پاکستان پیٹرولیم پمپس اونرز ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ نے واضح کیا کہ ایسوسی ایشن نہ تو کسی ہڑتال کی حمایت کرتی ہے اور نہ ہی اس سے کوئی تعلق رکھتی ہے۔
وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کو سی این جی اسٹیشنز کیلئےگیس دینے سے انکار کردیا
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو افواہوں پر کان نہیں دھارنے چاہئیں کیونکہ ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپس معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو بلا تعطل پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رکھی جائے گی اور کسی قسم کی بندش یا ہڑتال کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
ایسوسی ایشن نے عوام سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف مستند معلومات پر اعتماد کریں۔
