ترجمان اوگرا نے سوشل میڈیا پر پیٹرولیم ڈیلرز کی مبینہ ہڑتال سے متعلق خبروں کو مکمل طور پر جعلی اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی پیٹرولیم ایسوسی ایشن نے نہ تو ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور نہ ہی ایسی کوئی صورتحال موجود ہے۔
دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن پاکستان کے مطابق یکم مئی سے پیٹرول پمپس کی بندش سے متعلق زیرگردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معمول کے مطابق اوربلا تعطل جاری رہے گی۔
آل پاکستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی خبروں کی تردید کردی
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے آغاز سے ہی پیٹرولیم سپلائی کو مسلسل برقرار رکھا گیا ہے اور حکومت مستقبل میں بھی ایندھن کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور صرف مستند معلومات پر اعتماد کریں۔
