قومی کرکٹ ٹیم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا


کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم نے ایک روزہ میچ میں افغانستان کو شکست دے کر منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

سری لنکا میں جاری سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے ہرا دیا جو کہ 205 سے کم اسکور کرنے کے بعد کسی بھی ٹیم کی سب سے بڑی فتح ہے۔

پاکستان نے افغانستان کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کے اپنے ہونے والے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 205 سے کم رنز کرنے کے باوجود سب سے بڑی فتح اپنے نام کی جو اپنی نوعیت کا ایک ریکارڈ ہے۔

واضح رہے کہ 2018 میں جنوبی افریقہ نے 198 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد زمبابوے کو 120 رنز سے ہرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حارث روف کی پانچ وکٹیں، افغانستان کو 142 رنز کی عبرت ناک شکست

واضح رہے کہ پاک افغان سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 کو اسی مقام پر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں