سوات میں 4.2 شدت کا زلزلہ ، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

earthquake

سوات کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

مینگورہ، مدین اور کالام سمیت گرد و نواح میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے  کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 175 کلو میٹر تھی۔

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

صبح سویرے آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں