راولپنڈی ، حساس ادارے پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار

Arrested

9 مئی واقعات کے سلسلے میں حساس ادارے پر حملے کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یونین کونسل 18 کے سابق چیئرمین سجاد حیدر کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے تھانہ نیو ٹاؤن راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ۔ ملزم 9 مئی  کو شمس آباد میں حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کے بعد سے روپوش تھا ۔

سانحہ 9 مئی، جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو قصور وار قرار دے دیا

حملے کا مقدمہ تھانہ نیوٹاون میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج ہے۔ مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ تاحال روپوش ہیں، مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 78 ہو چکی ہے۔ سابق وزیر شہریار آفریدی اور سابق خاتون ایم پی اے کو اس مقدمے سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں