شہباز شریف کی نواز شریف سے آج رات لندن میں ملاقات متوقع


اسلام آباد(زاہد کشگوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم) سینئر صحافی زاہد گشکوری کی مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم کی لندن روانگی سے متعلق پیش گوئی سچ ثابت ہو گئی۔

گزشتہ روز اس حوالے سے زاہد گشکوری نے کہا تھا کہ” شہباز شریف آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لندن روانہ ہو جائیں گے۔

نواز شریف کی واپسی، ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف پرائیوٹ ائیر لائن کے ذریعےلندن پہنچ چکے ہیں، شہباز شریف کی نواز شریف سے آج رات لندن میں ملاقات متوقع ہے۔

اس سے قبل فیملی ذرائع نے بتایا تھا کہ ان کے اہل خانہ میں سلیمان شہباز بھی شامل ہیں، سابق وزیراعظم شہباز شریف براستہ قطر لندن روانہ ہوئے ہیں۔

فیملی ذرائع نے ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو تصدیق کرائی ہے کہ سابق وزیراعظم ستمبرکے وسط تک برطانیہ میں قیام کرینگے۔

نواز شریف واپس آئے تو جیل جائیں گے، اعتزاز احسن

سابق وزیراعظم شہبازشریف اپنے اوراہلیہ کےعلاج کیلئے لندن جارہے ہیں، شہباز شریف لندن میں اپنا پہلے سے شیڈول چیک اپ کرائیں گے، شہباز شریف لندن قیام کے دوران پارٹی کی معمول کی سیاسی سرگرمیاں بھی دیکھیں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان میں سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز پارٹی کی سیاسی مہم جاری رکھیں گی، نوازشریف کی وطن واپسی کا فیصلہ شہباز شریف اور سینئرقیادت ستمبر کے پہلے ہفتے میں کریگی۔

صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف کی اگلے24گھنٹے میں لندن روانگی متوقع

نواز شریف کی وطن واپسی تک مریم نواز پارٹی کی انتخابی مہم چلائیں گی، ستمبر کے پہلے ہفتے میں ن لیگ کی سینئر رہنما بھی نواز شریف سے ملنے لندن روانہ ہونگے۔

ذرائع کے مطابق احسن اقبال، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، عطاتارڑ اور ایاز صادق کی لندن روانگی متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں