لاہور میں بھی چینی مہنگی ، فی کلو قیمت 160 روپے ہو گئی

sugar mills

لاہورمیں چینی کی قیمت کنٹرول نہ ہو سکی، پرچون مارکیٹ میں فی کلو چینی 160 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں چینی کی من مانی قیمت وصول کی جا رہی ہے، 100 کلو چینی کی بوری 15 ہزار سے 15 ہزار 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ شوگر ملز ریٹ 14 ہزار 200 سے 14 ہزار 400 روپے فی 100 کلو ہے۔

ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے اضافہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ گنے کی امدادی قیمت میں اضافے کا جواز بنا کر نئے کرشنگ سیزن سے چینی مہنگی کی گئی ہے، گزشتہ برس کے مقابلے چینی 60 روپے فی کلو مہنگی ہو چکی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں