تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

rain بارش

ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں جمعہ کے روز موسم گرم اور مر طوب رہے گا، تاہم خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقو ں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

2023 دنیا کا گرم ترین سال ہونے کی پیشگوئی

رپورٹ کےمطابق ہفتہ اور اتوار کے روز بھی ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے،جبکہ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

تاریخ کے گرم ترین دور کا آغاز، اقوام متحدہ نے وارننگ جاری کردی

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں