اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی ۔
اپیل کی سماعت 22 اگست کو ہو گی ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کرینگے ، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج
عدالت نے توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب اورالیکشن کمیشن کو سزا کے خلاف اپیل پر نوٹس جاری کر رکھا ہے۔