گورنر سندھ نے بھارت کا ریکارڈ توڑنے کا اعلان کر دیا


کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ترانہ پڑھنے کا ریکارڈ یوم آزادی کے موقع پر توڑنے کا اعلان کر دیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس سندھ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کورسز کے خصوصی ٹیسٹ کے انعقاد کی تقریب سے خطاب کرئے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس کی تاریخی عمارت قوم کے لیے اس کے دروازے کھولنے پر شکریہ ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی زندہ قوم ہیں اور 14 اگست پر عوام بڑی تعداد میں مزار قائد پر جمع ہوں گے۔ بھارت میں 90 ہزار لوگوں کا ترانہ پڑھنے کا ریکارڈ 14 اگست پر توڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آئی ٹی ٹیسٹ میں رہ جانے والوں کے لیے 14 اگست کو بڑی خوشخبری کا اعلان کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرا وعدہ ہے جب تک اس منصب پر ہوں گورنر ہاؤس کے دروازے تمام لوگوں کے لیے کھلے رہیں گے۔ مڈل کلاس طبقے کے لیے تندور پروگرام کا آغاز آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں