واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات آبنائے ہرمز سے ریکارڈ مقدار میں تیل جہازوں کے ذریعے نکالا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ سے پہلے کبھی آبنائے ہرمز سے اتنی بڑی مقدار میں تیل نہیں نکالا گیا۔ جتنا گزشتہ رات نکالا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت تیل کی قیمت سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے دور کے مقابلے میں کم ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی معیشت سے متعلق بھی دعویٰ کیا کہ ملکی تاریخ میں غربت کی شرح کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ امریکی شہریوں کی فی کس آمدنی بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔
Trump lies: “Oil will come dropping down as soon as Iran gives up, as soon as the war is over, which will be soon. Prices for groceries have come way down for Biden. Almost every price has come way down. And remember one thing — oil is less expensive now than it was under the… pic.twitter.com/Iv6o4xGd2U
— Aaron Rupar (@atrupar) September 27, 2026
ایران کا بغیر پائلٹ زیرآب امریکی گاڑی کو قبضے میں لینے کا دعویٰ
دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں ایک امریکی بغیر پائلٹ زیر آب گاڑی ریموس(Remus) 600 کو قبضے میں لے لیا ہے۔
خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی زیر آب گاڑی کو جاسوسی سرگرمیوں میں ملوث قرار دیا۔ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے بتایا کہ امریکی زیر آب ڈرون کو ایک مربوط اور پیچیدہ انٹیلی جنس کارروائی کے دوران روکا گیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے مزید دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز اس وقت ’بلاک‘ ہے اور ایرانی فورسز اہم آبی گزرگاہ میں خطرناک سرگرمیوں اور غیر مجاز راستوں سے گزرنے والے بحری جہازوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں۔


