بن قاسم پپری میں چاول گودام میں 800 ٹن سے زائد چاول چوری

rice

چاول مزید مہنگا ہونے کا خدشہ


کراچی بن قاسم پپری میں چاول گودام میں بڑی واردات ہوئی جس میں 800ٹن سے زائد چاول چوری کر لئے گئے۔

مبینہ طور پر کمپنی ملازمین کی ملی بھگت سے چاول چوری کیاگیا، مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے کے متن کے مطابق مبینہ طور پر گودام سے چوری مختلف اقسام کے چاول کی مالیت8کروڑ سے زائد تھی۔

پاکستانی چاول کی پیداوار اور برآمدات اب تک کی بلند ترین سطح کو چھونے کا امکان

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ منیجر کی مدعیت میں 3 گرفتار ملازمین اور 5ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا، چاول کا ذخیرہ مبینہ طور پر 31 جولائی کو چوری ہوا، مقدمہ 7اگست کو درج کرایا گیا۔

متن میں کہا گیا کہ مبینہ چوری کی واردات میں 386 ٹن مارکہ ، 500 ٹن چھ نمبر ایری چاول شامل تھا۔


متعلقہ خبریں