الیکشن کمیشن نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کرانے پر تذبذب کا شکار


 الیکشن کمیشن نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کرانے سے متعلق فیصلہ نہ کر سکا۔

ذرائع نے بتایا کہ نئی مردم شماری سے پیدا صورتحال پرالیکشن کمیشن کے2 اجلاس ہوئے جو بے نتیجہ رہے، الیکشن کمیشن نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کرانے پر تذبذب کا شکار ہے۔

الیکشن کمیشن کا نگران وزیر شاہد خان خٹک کو ہٹانے کا حکم

ذرائع نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو قانونی ٹیم نے آرٹیکل 51 فائیو کے تحت نئی حلقہ بندیوں کے تقاضے سے آگاہ کیا، قانونی ٹیم نے رائے دی کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کا انتظار کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن یہ بھی دیکھنا چاہتا تھا کہ صدر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں گے یا نہیں۔


متعلقہ خبریں